ایجوکیشن

محمد ارشاد علی  اسوسی ایٹ پروفیسر لارڈز انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو بیسٹ ایجوکیٹر ایوارڈ سے نوازا گیا 

 

حیدرآباد/ 12 ستمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس)محمد ارشاد علی پروفیسرلارڈز انسٹیٹیوٹ آف انجینئرینگ اینڈ ٹکنالوجی ایچ او ڈی (ریاضی) حیدرآباد کو ان کی تعلیمی سماجی, فلاحی شعبہ میں گراں قدر خدمات پر آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ان کو "بیسٹ ایجوکیٹر اور مایہ ناز ماہر تعلیم” کے ایوارڈ سے نوازا گیا آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ریڈ ہلز میں منعقد ایک پر اثر تقریب میں رکن کونسل و نیوز ایڈیٹر سیاست عامر علی خان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا ارشاد علی جو محمد شبیر احمد نظام آباد کے صاحبزادے ہیں گزشتہ 22سال سے اپنی خدمات بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں

 

اس تقریب میں مہمان خصوصی مشیر حکومت تلنگانہ برائے درج فہرست و اقلیتی طبقات محمد علی شبیر مہمان اعزاز ی ایس اے ھدی موظف ڈائریکٹر آف جنرل آف پولیس اے پی ، محمد شاہ عالم رسول خان ‌چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد آصف پاشاہ بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد یوسف اعظم صدر اے آئی ایم ای ایس نے شرکت کی واضح رہے ارشاد علی کا تعلق شہر نظام آباد سے ہے ان کے نانا قاضی محمد وزیر علی صاحب مرحوم ،مامو ں گورنمنٹ قاضی محمد شوکت علی اور والد شبیر احمد صاحب کی سرپرستی میں اپنی تعلیم نظام آباد میں مکمل کی علاوہ ازیں ارشاد علی کو مسلسل کئی سالوں سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ بھی حاصل ہوئے ہیں

 

ارشاد علی کو بیسٹ ایجوکیٹر ایوارڈ سے نوازے جانے پر لارڈز انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے اسٹاف اور ان کے عزیز و اقارب و دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مزید ترقی کیلئے دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button