جنرل نیوز

پولیوشن کنٹرول، نلگنڈہ میونسپالٹی کو ملک میں دوسرا مقام، میونسپل کمشنر کو تہنیت

نلگنڈ ۔جناب سید مصاب احمد میونسپل کمشنر نلگنڈہ کی بہترین خدمات پر سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب جئےپور راجستھان میں چیف منسٹر راجستھان اور مرکزی وزیر برائے فارسٹ اور ینویرانمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ ملنے پرنلگنڈہ کے سیاسی و سماجی قائدین کا ایک وفد جس میں ڈاکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر ریٹائرڈ، اعزازی صدر ٹی یس میسا، کانگریس پارٹی لیڈر۔ محمد امتیاز علی سابقہ کونسلر،

 

محمد امتیاز حسین ٹی یس پی سی سی ڈیلیگیٹ، محمد شریف نیشنل اور ڈاکٹر اعجاز انصاری متولی حج ہاوز شامل ہیں نے، دفتر بلدیہ پہنچ کر جناب سید مصاب احمد میونسپل کمشنر نلگنڈہ کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور انکو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی۔ جس پر کمشنر بلدیہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button