جنرل نیوز

نظام آباد میں مجلس قائدین کی جانب سے متنازعہ وقف ترمیمی بل پر شعور بیداری مہم

نظام آباد. 13/ستمبر ( اردو لیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے لائے جانے والے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نماز جمعہ کے موقع پر مجلسی قائدین و کارپوریٹرس نے اپنے متعلقہ ڈیویثزنس و علاقوں میں مساجدوں اور عوامی مقامات پر شعور بیداری مہم کے طور پر کاونٹرس لگاتے ہوئے مصلیان مسجد و ان علاقوں اور ڈیویثزنوں کے مسلم طبقہ میں شعور بیداری مہم چلائی علاوہ ازیں وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو کیو آر کوڈ کے ذریعے بھیجے جانے والے میلس کیلئے بھی رہنمائی کی گئی. علاوہ ازیں ٹاون مجلس قائدین نے بھی شہر کے مختلف علاقوں اور ڈیویثزنس میں نماز جمعہ کے موقع پر قریب مساجد و مسلم علاقوں میں عوامی مقامات پر کیو آر کوڈ کے ذریعے وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم چلائی. اور ٹاون مجلس قائدین و کارپوریٹرس اور کواپشن ممبران کی جانب سے ان علاقوں کے مسلم طبقہ کو وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے سے قوم و ملت اور اوقافی جائیدادو کو ہونے والے نقصانات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی.

متعلقہ خبریں

Back to top button