نظام آباد میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے گزرنے والے راستوں پر مرمتی کاموں کا آغاز.
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ٹاؤن مجلس کی کامیاب نمائندگی ۔مونسپل کمشنر سے اظہار تشکر ۔

نظام آباد. 13/ستمبر (اردو لیکس) ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ ربیع الاول 16/ستمبر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد کی جانب سے نکالے جانے والے عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے گزرنے والے راستوں پر بنیادی اقدامات کیلئے صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ٹاون مجلس شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان کی قیادت میں ٹاون مجلسی قائدین وفد نمائندگی پر ٹاون مجلس قائدین و میلاد کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ میونسپل کمشنر نظام آباد مسٹر مکراندا نے دو یوم قبل شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے گزرنے والے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستوں کا مشاہدہ کیا تھا. اس موقع پر میونسپل کمشنر مکراندا نے اپنے ماتحت مونسپل عہدیداروں کو جلوس کے گزرنے والے راستوں پر جنگی خطوط پر اقدامات کرنے اپنے احکامات جاری کئے تھے. ٹاون مجلس قائدین کی کامیاب نمائندگی پر آج نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے گزرنے والے جلوس محمدی کے راستوں مستعید پورہ چوراہا. نصیر چوراہا. مکہ مسجد چوراہا احمد پورہ کالونی. محمدیہ کالونی. ہاشمی کالونی. مالا پلی پیلا اسکول چوراہوں اور راستوں پر موجود گڑہوں کو سی سی پیچ ورکس کے ذریعے پر کیا گیا. اس موقع پر مونسپل کمشنر مکراندا نے بتایا کہ علاوہ ازیں سڑکوں و نالیوں کی صفائی.کچرے کی نکاسی. برقی کی بلا وقفہ سربراہی. پینے کے پانی کی فراہمی. جلوس کے گزرنے والے راستوں کے دونوں جانب وائٹ پاوڈر لائن اور ڈسٹ پاوڈر کے ذریعے سڑکوں کو مسطح کیا جائے گا. اس خصوص میں ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان کے ہمراہ مجلسی قائدین. کارپوریٹرس اور کواپشن ممبرز نے کاموں کے آغاز پر میونسپل کمشنر مکراندا سے اظہارِ تشکر کیا ہے