جنرل نیوز
ستمبر 15 اتوار کو کھمم میں عازمین عمرہ کے لیے تربیتی کیمپ

حافظ محمد جواد احمد بانی و ذمدار طواف ٹورز اینڈ ٹراویلز حج و عمرہ سرویز کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کے کھمم ضلع سے جاریہ ماہ کے 18 تاریخ کو کھمم ضلع کے علماء و حفاظ کا ایک گروپ سفر عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ھورھا ہے اس ضمن میں بتاریخ 15 ستمبر بروز اتور صبح 10.30 سے 1 بجے دوپہر تک عازمین عمرہ کے لیے سٹی سنٹرل کنوینشن ھال روٹری نگر کھمم میں رکھا گیا اس موقع پر مفتی جلال الدین صاحب قاسمی بانی و ناظم مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم چیرو بازار کا خطاب ہوگا حافظ محمد جواد احمد نے تمام عازمین عمرہ سے گزارش کی ہے کہ وقتِ مقررہ پر تشریف لاکر تربیتی کیمپ سے استفادہ کریں