انٹر نیشنل

انٹر نیشنل انڈین اسکول ریاض کی نومنتخب کمیٹی نے جائزہ حاصل کرلیا

ریاض ۔ کے این واصف

انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی نو منتخب چھ رکنی انتظامی کمیٹی نے رسمی طور پر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ مملکت کی وزارت تعلیم نے کچھ عرصہ قبل اس منظوری دی تھی۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے زیرسرپرستی قائم اسکول کی اس کمیٹی کی چیرپرسن مسز شہناز عبدالجلیل ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں سید ظفر علی، مسز شازین ارم، پرشین علی، ڈاکٹر ساجدہ حسنہ، ڈاکٹر ایس۔ سامیہ شامل ہیں۔

 

کمیٹی کی رکن مسز شازین ارم کے مطابق حصول جائزہ کی اس تقریب مین کمیٹی کے نگران دنیش سیتھیا، فرس سکریٹری سفارت خانہ ہند بھی شریک تھے۔  ابتداء میں اسکول کی پرنسپل مسز میرا رحمان نے دنیش سیتھیا کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دنیش سیتھیا اور اسکول کی تاریخ میں پہلی بار منتخب خاتون چیرپرسن شہناز عبدالجلیل نے حاضرین کو مخاطب کیا۔ دنیش نے کہا نو منتخب کمیٹی مین خواتین کی اکثریت ہے جو سعودی کے وژن 2030 کے عین مطابق ہے۔

 

انھوں نے اراکین کمیٹی سے کہا کہ انھیں اس بات خیال رکھنا چاہئیے کہ انھیں ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سافٹ ویر انجینئر شہناز جلیل نے کہا کہ اس عہدے پر فائز کئے جانے کو میں اپنے لئے اعزاز تصور کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے فرائض منصبی کو بحسن خوبی پورا کرنے کی کوشش کرونگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button