تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں گنیش جلوسیوں کی طرف سے کیبل وائر کٹ کردئیے جانے کے سبب انٹرنیٹ خدمات متاثر

 

حیدرآباد17- ستمبر ( اردو لیکس ) پرانا شہر حیدرآباد میں گنیش جلوسیوں کی جانب سے کیبل وائر کٹ کر دئیے جانے کے باعث انٹر نیٹ خدمات بُری طرح متاثر ہوگئیں بڑابازار یاقوت پورہ سے جب جلوس کمان شیخ فیض پہنچاتو گنیش مورتی کی اونچائی کے سبب جلوسیوں نے متعدد کیبل وائر کاٹ دئیۓ اس موقع کے وقت پولیس عہدیدار بھی موجود تھے

لیکن کسی نے بھی ایسا کرنے سے باز   نہیں رکھا ۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ تھوڑا صبر سے کام لیاجاتا اور لکڑی کی مددسے کیبل وائر ہٹاۓ جاتے تو ان وائروں کو کاٹنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی تھی عوام نے کہا کہ چھوٹی سائز کی مورتیاں بنانے کمشنر پولیس حیدرآباد کی ہر سال ہدایت کے باوجود انتہائی اونچی مورتیاں بنانے کے سبب ایسے واقعات پیش آرہے ہیں اور خود مورتیاں لے جانے والوں کو بھی بڑی مشکلات پیش آرہی ہیں

 

عوام نے شکایت کی کہ جلوس گزرنے کے بعدسے اس سارے علاقہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کافی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں وائی فائی سہولت اچانک ختم ہوجانے کے سبب بھی سیل فون استعمال کرنےوالوں میں بھی کافی ناراضگی پھیل گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button