مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی 22 ستمبر کو نارائن پیٹ آمد

نارائن پیٹ 21 ستمبر ( اردولیکس )
نارائن پیٹ ضلع مستقر پر جناب محمد اقبال احمد تاج نقشہ نویس مرحوم کا قائم کردہ لڑکیوں کا اسلامی دینی ہمہ وقتی ادارہ بنام دار القرآن مدرستہ البنات موقوعہ عقب پرتیبھا کالج ، نارائن پیٹ ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا (9) واں عظیم الشان فقید المثال سالانہ جشن عید میلاد النبی اور رداء پوشی و عطائے خلعت کا جلسہ بتاریخ 22 سپتمبر 2024 بروزاتوار 30 : 10 بجے دن بمقام : لمرا گارڈن فنکشن هال پلہ بزرگ ، نارائن پیٹ میں منعقد ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفکر اسلام زین الفقها حضرت علامه مولانا الحاج مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ امیرجامعہ و شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، حیدرآباد اور آپ کے جانشین و خلف اکبر حضرت علامہ نثاراحمد قادری حیدرآباد شرکت فرمائیں گے۔ جلسہ کی سرپرستی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا فرمائیں گے۔ جبکہ مولانا مفتی مرزا الطاف بیگ ناظم تعلیمات مدرسہ ھٰذا و محترمہ عالمہ فاضلہ رضیہ سلطانہ صدر معلمہ مدرسہ ھٰذا کے علاوہ مولانا شفاعت علی نظامی و مولانا فاروق بن مخاشن بھی مخاطب فرمائیں گے۔ جلسہ گاہ میں مردو خواتین کے لئے علحدہ ہ نشستیں و سیکشن بنائے گئے ہیں اور تمام شرکاء کے لئے جلسہ کے اختتام پر تناول طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ انتظامی کمیٹی دار القرآن مدرسته البنات نارائن پیٹ نے عامتہ المسلمین سے گذارش کی ہے کہ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر مستفید ہوں ۔