حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی گیارہویں کتاب "فن تجوید و قرآت اور قراے کرام” کو انعام اول

حیدرآباد ۔ سکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈیمی قاری محمد ظہیر الدین کے بموجب تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی گیارہویں کتاب فن تجوید و قرآت اور قراے کرام کو انعام اول دس ہزار روپے اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔
اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عرب دنیا کے مشہور و معروف قراۓ کرام کے علاوہ عجمی دنیا بالخصوص ہندوستان کے مشایخین کرام کی خدمات ثجوید و قرأت کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مصر و حیدرآباد کے مشاہیر اساتذہ قراے کرام کے حالات زندگی مختصر مگر جامع پیراۓ میں لکھے گۓ ہیں اس سے پہلے بھی ڈاکٹر نصیر منشاوی کی
چھ کتابوں حج کےمسافر، مصر میری نگاہوں سے،سمندر کی گود میں،سفرنامہ ترکی،مولانا شبلی کی سوانح نگاریوں کا ادبی و تاریخی جائزہ سیرت خلفاء راشدین کو ادبی انعام سے نوازا گیا ہے یہ کتاب اس فون نمبر 9393072196 سے حاصل کی جاسکتی ہے