جنرل نیوز

اکاؤنٹس گزیٹیڈ سرویس اسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب

 

نظام آباد: 23/ ستمبر(اردو لیکس) تلنگانہ ٹریژریز اکاؤنٹس گزیٹیڈ سرویس اسوسی ایشن کا اجلاس عام پیر کو نیو کلکٹریٹ کے ٹریژری ہال میں منعقد ہوا۔اس اجلاس کی صدارت صدر رامولو نے کی۔ اجلاس میں ٹریژری ڈپارٹمنٹ (محکمہ خزانہ) کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نئی باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ریاستی صدر تلنگانہ ٹریژری اکاؤنٹس سرویس اسوسی ایشن گنڈالا پرشوتم ریڈی، جنرل سکریٹری پرشورام،ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان سائی ریڈی، سرینواس، متحدہ نظام آباد جنرل سکریٹری جگدیشور، ٹی ٹی این جی وی او صدر اور سکریٹری ماروتی، کارتک عادل آباد ضلع صدر اور سکریٹری کٹا شریواس نے شرکت کی۔اس اجلاس میں متحدہ نظام آباد ڈسٹرکٹ ٹریژری کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس اجلاس کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button