ایجوکیشن

یادگار تقریری مقابلہ

حیدرآباد ۔ ہفتہ 28 سپٹمبر بوقت صبح 9 بجے شہر کے تمام راستے اردو گھر مغلپورہ پر ختم ہونے والے ہیں جہاں اپنی نوعیت کا منفرد اور عظیم الشان تقریری مقابلہ صرف اور صرف گورنمنٹ اسکولز کے طلباء کےلئیے بالکل پہلی بار کسی یونین کی جانب سے منعقد ہونے جارہا ہے۔اس مقابلہ کی صدارت جناب محمد اقبال صدر TSTU ضلع حیدرآباد کریں گے

 

جبکہ جناب احمد خان جنرل سیکرٹری ضلع حیدرآباد اس مقابلہ کے نگران کار ہوں گے۔مقابلہ کے فوری بعد انعامات کی تقسیم عمل میں آئیگی۔اور اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد عبداللہ صدر تلنگانہ TSTU ہوں گے۔خصوصی اور ترغیبی انعامات کے علاوہ تمام شرکت کرنے والے بچوں کو سرٹیفکٹ دیا جائیگا۔

 

کنوینرز مقابلہ جناب محمد وجیہ الدین حامد انصاری اور جناب سید نوید اختر نے تمام اساتذہ برادری سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button