جنرل نیوز
خانہ پور میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسان کامل کے زیر عنوان عظیم الشان اجتماع برائے خواتین و طالبات
خانہ پور۔ مولانا محمد عتیق الدین فیض صفی امیر جماعت اسلامی خانہ پور کے مطابق خانہ پور کی سر زمین پر ایک عظیم الشان اجتماع عام محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسان کامل، و تقسیم انعامات بتاریخ 29 ستمبر بروز اتوار دوپہر 2 بجے AMK فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں ضلعی ناظمہ نرمل ،و صدر جی آئی او ضلع نرمل کے علاوہ مقامی عالمہ ودیگر خواتین مقررین خطاب فرمائینگے ۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مہم کے دوران خواتین و طالبات میں، سیرت کوئز،سورہ نور کوئز مقابلہ ،تحریری مقابلہ ،و نعتیہ مقابلہ ودیگر مقابلہ جات رکھے گئے انشاء اللہ کامیاب طالبات و خواتین میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ آتمام حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے گھر کی خواتین و طالبات کو یقینی طور پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم الشان اجتماع عام میں شریک فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔