جنرل نیوز

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سروسز کھمم کا عازمینِ عمرہ کا قافلہ خیریت کے ساتھ کھمم پہنچ گیا

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سروسز کھمم کی جانب سے عازمینِ عمرہ کا قافلہ خیریت کے ساتھ کھمم پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ 18 ستمبر کو **طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سروسز** کھمم کی طرف سے عازمینِ عمرہ کا قافلہ حیدرآباد کے شمسی آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ اس قافلے کی سرپرستی **طواف ٹورز اینڈ ٹریولز** کے بانی و ذمہ دار، حافظ محمد جواد احمد نے کی۔

 

اس قافلے میں ملک کے ممتاز عالمِ دین، حضرت مولانا مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ (شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا، مہاراشٹر) کی نگرانی میں کھمم کے تمام عازمینِ عمرہ نے اطمینان کے ساتھ عمرہ کے تمام مناسک ادا کیے۔ حرم شریف اور مدینہ منورہ میں روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور ریاض الجنہ کی زیارت کی اور تمام مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

 

3 اکتوبر، بروز جمعرات، عازمینِ عمرہ کا قافلہ خیریت کے ساتھ حیدرآباد پہنچا۔ اس قافلے میں کھمم شہر کے قابلِ ذکر علماء اور حفاظ شامل تھے، جن میں مفتی احمد اشاعتی، مولانا سعادت اللہ قاسمی، مفتی سلمان قاسمی، حافظ فضل اللہ، مولوی منیر ناظر (مجلس تحفظ ختم نبوت، ضلع کھمم) اور دیگر علماء و حفاظ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button