حیدرآباد میں المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کی برانچ کا افتتاح

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( پریس نوٹ )المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ پچھلے تین دہوں سے عازمین کی خدمت کرتے آرہے ہیں عازمین کو حج و عمرہ کی سعادت ‘مقام مقدسہ کی زیارت روضہ اقدسۖ پر حاضری خلفیہ راشدین پر سلام بھیجنا عازمین رہنمائی کرتے آرہے ہیں۔ حافظ محمد فیاض علی کے والد محمد یوسف علی مرحوم کی قیادت میںالمیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کی بنیاد ڈالی گئی۔ 1993سے ہی مرحوم یوسف صاحب کی نگرانی میں عازمین کو حج اور عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ روانہ کرتے آ رہے ہیں ۔اسی طرح حافظ محمد فیاض علی رہنمائی میں 2003سے باضابطہ المیزان ٹورس کی جانب سے گروپ واری سلسلہ حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہوا تھا اس قافلے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 70عازمین موجود تھے ۔المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کی جانب سے گروپ واری قافلے حافظ محمد فیاض علی کی نگرانی میں اور ان کے فرزند فواد علی اور فضیل علی کی رہنمائی میں مکہ مکرمہ روانہ ہوتے آرہے ہیں ۔ المیزان کی کامیابی کا سفر ایک اور سنگ میل کے ساتھ جاری ہے عازمین کی تشفی بخش خدمت کرتے ہوئے ان کی سہولت کیلئے المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ نے اپنے برانچ پلر نمبر 179سن رائس ہومس روڈ اوپر پلی پر قیام کیا ہے ۔حافظ محمد فیاض علی اور جی ایم خان کی نگرانی میں عازمین کی خدمت کو جاری رکھا جائے گا ۔ المیزان ٹراویل کا افتتاح ماجد حسین مجلسی رکن اسمبلی نامپلی نے کیا اس موقع پر ٹراویل اسٹاف کے علاوہ جاوید فریس الدین ‘ محمد فواد علی ‘ محمد فضیل علی دیگر موجود تھے