شانِ رسالت مآب ﷺ میں گستاخی کے خلاف جمعرات کو اردو مسکن خلوت میں مرکزی احتجاجی جلسہ عام

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ملعون یتی نرسنگھ آنند کی جانب سے حضورِ اکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں کی گئی گستاخی کے خلاف اربابِ طریقت آرگنائزیشن کے زیراہتمام بروزِ جمعرات 10 اکتوبر بعد نمازِ مغرب سالارِ ملّت ؒ میموریل آڈیٹوریم اردو مسکن، خلوت میں مرکزی احتجاجی جلسہ عام زیرِ صدارت حضرت مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری دامت برکاتہم العالیہ ( سجادہ نشین بارگاہِ حضرت شاہ خاموش قبلہ ؒ) و زیرِ نگرانی حضرت مولانا مفتی خلیل احمد دامت برکاتہم العالیہ ( امیر و شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ) منعقد ہوگا ۔ اربابِ طریقت آرگنائزیشن کے ذمے داران سید احتشام قادری نقشبندی اور حافظ و قاری محمد ابرار احمد خان قادری ملتانی کے بموجب قرأت کلامِ پاک اور نعت سرورِ کونین ﷺ سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ شہر حیدرآباد کے معزز علماء کرام و ممتاز مشائخین عظام اس احتجاجی جلسہ سے خطاب فرمائینگے۔ اربابِ طریقت آرگنائزیشن کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرّین کُلاہ ( معتمد مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد) نے عاشقانِ رسولِ اکرم ﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔