تلنگانہ

تلنگانہ کے رکن اسمبلی کی کالج کی عمارتوں کو بلدیہ نے منہدم کردیا

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے سابق وزیر ملاریڈی کے داماد و حلقہ ملکاجگیری کے رکن اسمبلی راج شیکھر ریڈی کے کالج کی عمارتوں کو بلدیہ کی جانب سے آج منہدم کردیا گیا۔ ڈنڈیگل میں چنا د امر تالاب میں بفرزون میں راج شیکھر ریڈی کے ایروناٹیکل

 

اور ایم ایل آر اے ٹی کالجس کی دو عمارتوں اور 6 عارضی شیڈس کو منہدم کردیاگیا۔ محکمہ آبپاشی اور ریونیو کے حکام کو پتہ چلا تھا کہ تالاب کے بفر زون کی 8.24 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا جہاں سڑکیں اور عمارتیں تعمیر کروائی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو ایک ہفتہ قبل نوٹس جاری کی گئی تھی۔

 

میڑچل ضلع کلکٹرکے احکامات کے مطابق انہدامی کارروئی پولیس کی موجودگی میں انجام دی گئی۔ انہدامی کارروائیاں جس وقت جاری تھیں طلباء اور اسٹاف ںمنے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button