گورنمنٹ جونیئر کالج مدھول میں موجود زوالوجی اردو میڈیم گیسٹ لکچررکا پوسٹ کنٹالہ جونیئر کالج تلگو میڈیم منتقل
نرمل ڈسٹرکٹ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفسر پرشو رام اور گورنمنٹ جونیئر کالج مدھول کے انچارج پرنسپل سنیل کمار پر اردو میڈیم کے ساتھ تعصبانہ رویہکا الزام

مدہول (اردو لیکس ) ریاست تلنگانہ نرمل ڈسٹرکٹ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفسر پرشو رام اور مدہول گورنمنٹ جونیر کالج انچارج پرنسپل سنیل کمار نے مبینہ طور پر اردو میڈیم کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کر تے ہوئے زوالوجی گیسٹ اردو میڈیم کے پوسٹ کو گورنمنٹ جونیئر کالج کنٹالہ تیلگو میڈیم منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں جونیئر لکچررس کےماہ جولائی 2024 میں جنرل تبادلے عمل میں آیے ۔ جس کے نتیجے میں گورنمنٹ جونیئر کالج مدھول اردو میڈیم پر زوالوجی لکچرر اردو میڈیم کی ایک نشست مخلوعہ ہوگی تھی جس پر دو ماہ سے ذیادہ کی مدت تک زوالوجی لکچرر کا تقرر عمل میں نہیں آیاجس سے طلباء کی تعلیم متاثر ہوتی رہی ۔ دو ماہ کے بعد یعنی سپٹمبر 2024 میں ریجنل جوائنٹ ڈایریکٹر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفیسر تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ کے تمام ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسرس کو مخلوعہ جائیدادوں پر گیسٹ لکچررس کوبھرتی کرنے کے احکامات صادر کئے
جس پر زوالوجی گیسٹ لکچرر نے مسلسل سے دو ماہ سے D.I.E.O ضلع نرمل سے رابطہ قائم کیا جس کے بعد لکچرر نے نرمل D.I.E.O کی ہدایت پر گورنمنٹ جونیئر کالج مدھول اردو میڈیم پہنچ کر 23 اور 24 سیپٹمبر کو کالج پر نسپل کو رپورٹنگ کی اور صحت کی ناسازی کی وجہ سے 3/سپٹمبر تک کالج نہ آنے کی رخصت لی اور پرنسپل نے رخصت منظور کرلی۔ لیکن مدہول انچارج پرنسپل سنیل کمار اور نرمل ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ آفیسر پرشورام نے ریجنل جوائنٹ ڈائریکٹر بورڈآف انٹرمیڈیٹ کو غلط اطلاع فراہم کی اور مدہول گورنمنٹ جونیر کالج پر اردو میڈیم میں زوالوجی گیسٹ لکچرر کے پوسٹ کو ختم کرڈالا ۔ اس بات کا انکشاف لکچرر کو تب ہوا جب لکچرر نے سپٹمبر 4/ کو جب کالج حاضر ہوا تو کالج پرنسپل سنیل کمار اور D.I.E.O ضلع نرمل پرشو رام نے اردو میڈیم کا پوسٹ گورنمنٹ جونیئر کالج کنٹالہ تیلگو میڈیم کو منتقل ہوجانے کی اطلاع دی۔ واضع رہیے کہ مدہول گورنمنٹ جونیر کالج اردو میڈیم میں طلباء کی کثیر تعداد تعلیم حاصل کررہی ہے ۔ زوالوجی لکچرراردو میڈیم کا پوسٹ تیلگو میڈیم کو منتقل ہونے سے طلباء کا بڑے پیمانے پر تعلیمی نقصان ہوگا
لہذا اولیائے طلباء و محبان اردو ضلع کلکٹر نرمل و ڈایریکٹر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سے گزارش ہے کے وہ اس مسلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوے جلد ازجلد زوالوجی لکچرر اردو میڈیم کے پوسٹ کو بحال کرتے ہوے حل کریں اور مدھول کالج پرنسپل سنیل کمار اور ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع نرمل پرشو رام پر سخت کارروائی کریں ۔