السویدی پارک 2024” ریاض کا سب سے بڑا سالانہ تفریحی فسٹیول ۔ داخلہ مفت

ریاض ۔ کے این واصف
غیر ملکی باشندوں کے لئے ریاض میں بتوسط السویدی پارک 2024 فسٹیول “دیکھو اپنا دیس” جیسا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس سالانہ تفریحی فسٹیول میں غیر ملکی اپنے وطن کی ثقافت، کھان پان، پہناوے، کھیل کود، تفریح تماشے، گیت سنگیت، رقص و موسیقی، انٹرنیشنل اور لوکل DJ وغیرہ سے لطف اندوز ہونگے۔ السویدی پارک 2024 مین داخلے کی کوئی فیس یا داخلہ ٹکٹ نہیں ہوگا۔ السویدی پارک 2024 میں جن ممالک کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان میں ہندوستان (13 سے 21 اکتوبر) فالپائن (22 سے 25) انڈونیشیا (26 سے 29) پاکستان (30 اکتوبر سے 2 نومبر) یمن ( 3 سے 6 نومبر) سودان ( 7 سے 16 ) شام ( 17 سے 19) اور مصر (24 نومبر سے 30 نومبر) شامل ہیں۔
یہ تفصیلات سے السویدی پارک 2024 کے انتظامیہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتائیں۔ اس صحافتی کانفرنس میں مختلف پروگرامس سے واقف کرانے والوں میں ساری شعبان، مسز فرح، سلیمان اور فہیم وغیرہ شامل تھے۔اس 49 روزہ فسٹیول میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی ہندوستانی کرکٹر سری ناتھ اور عمران ملک، پاکستان کے شعیب ملک اور سرفراز احمد، بنگلہ دیش کے محمد ریاض و تمیم اقبال کو مدعو کیا گیا ہے جن سے شائقین ملاقات اور ان کے کرکٹ کھیل سکیں گے۔
ہندوستان کے معروف موسیقار و گلوکار ہمیش ریشمہ، سیلیکامبلی پاٹل اور رمی بٹائی (RAPPER) پاکستان کے عاصم اظہر، ینگ اسٹنر( Rapper), کماریان بینڈ جبکہ بنگلہ دیش سے نگار بالول جیمس اور سوریشی سبرینہ اپنے فن کا مظاہرہ کرین گے۔ بچون کی تفریح کے خصوصی کارنیول، اسٹیج پروگرام اور کھیل کے میدان ہونگے۔عوام کی دلچسپی کے لئے اس سال فسٹیول مین بہت سارے نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال اس فسٹیول مین 5 ملین افراد نے شرکت کی تھی اس سال زیادہ کی توقع ہے۔
بتایا گیا کہ اس عظیم فسٹیول کے وسیع انتظامات کی نگرانی کے لئے 1600 کارکنان متعین رہیں گے۔ جبکہ مرکزی گیٹ پر مہمانان کے داخلہ کو آسان اور سہولت بخش بنانے کے لئے 40 قطاریں بنائی گئی ہیں۔