ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ میں ڈان اسکول کو پانچواں مقام

حیدرآباد۔ 10۔ اکتوبر (پریس نوٹ) ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ کا قومی راونڈ گجرات کے شہر احمد آباد میں منعقد ہوا جس میں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ کے طلبہ نے نمایاں مظاہرہ کیا۔ دسویں جماعت کے طالب علم شیخ عمر اور شیخ ذاکر اور نویں جماعت کے محمد عمر نے 6 اور 7 اکتوبر کو منعقد اس ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ کے قومی دور میں حصہ لیا اور پانچواں مقام حاصل کیا۔ ڈان ہائی اسکول میں طلبا و طالبات کو روبوٹکس کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔
امریکہ کے طاوس فاؤنڈیشن کے تعاون سے روبوٹکس کی باقاعدہ کلاسس ہوتی ہے۔ ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ مقابلے ہر سال ہوتے ہیں اور منتخب ٹیمیں بین الاقوامی راونڈ کیلئے کوالیفائی ہوتی ہیں۔ ڈان کی روبوٹکس ٹیم نے روبو مشن سینئر کیٹگری میں حصہ لیا۔ اس زمرہ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ شرکت کرتے ہیں۔ مقابلہ میں مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں کی نمائندگی کرنے والی 275 ٹیموں نے شرکت کی۔ سخت مسابقت کے باوجود ڈان کی ٹیم نے متاثر کن مظاہرہ کیا۔ ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے صدرنشین جناب فضل الرحمن خرم نے ڈان کی
روبوٹکس ٹیم اور ٹیم کے کوچ محمد امان‘ فراز محی الدین اور سید بلال کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ڈان ہائی اسکول میں روبوٹکس کی تعلیم و تربیت میں تعاون کیلئے طاوس فاؤنڈیشن بالخصوص اس کے سربراہ جناب صفی رحیم (امریکہ) کا شکریہ ادا کیا۔