تلنگانہ

کیشو وینو نوڈا چیئرمین مقرر  ؛ کانگریس پارٹی کے اعلیٰ قائدین سے اظہار تشکر  

 

نظام آباد: 11 اکتوبر (اردو لیکس) شہر کے سینئر کانگریس لیڈر اور ٹاؤن صدر کانگریس کیشو وینو کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نوڈا چیئرمین کے عہدے پر نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے آج کیشو وینو نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ اور سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حکومتی مشیر محمد علی شبیر، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ اور سدرشن ریڈی نے کیشو وینو کو نوڈا چیئرمین کے تقرری احکامات حوالے کیے۔

 

بعد ازاں، نو منتخبہ نوڈا چیئرمین کیشو وینو نے پارٹی قیادت بالخصوص کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی، آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر ملکا ارجن کھرگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اور ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ کیشو وینو نے تلنگانہ کے حکومتی مشیر محمد علی شبیر، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی، ایم ایل سی جیون ریڈی، سابق رکن پارلیمان مدھو یاشکی گوڑ، مشیر حکومت تلنگانہ وائی نریندر ریڈی، اور رکن اسمبلی نظام آباد رورل ڈاکٹر بھوپت ریڈی کے علاوہ سٹی کانگریس کے قائدین اور کانگریس پارٹی کے اراکین کا بھی اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button