“دلہن ہی جہیز ہے” غلام محمد خاں، صدر راجستھان کمیونٹی ویلفیر اسوسی ایشن ریاض

ریاض ۔ کے این واصف
راجستھان کمیونٹی ویلفیر اسوسی ایشن، ریاض نے کوئی چار سال قبل اپنی ریاست میں شادیوں کو جہیز کی لعنت سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ اس سلسلہ میں ایک بڑا اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں اس وقت کے سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے بھی شرکت کی تھی۔ اسی اجلاس میں اسوسی ایشن کے صدر و معروف سماجی جہدکار غلام محمد خاں نے “دلہن ہی جہیز” کا نعرہ دیا تھا جسے سفیر ہند نے پسند کیا اور ایمبیسی کے ٹویٹر پر لگایا۔
راجستھان اسوسی ایشن جہیز کے لین دین سے پاک شادیون کے انعقاد پر مسلسل کام کررہی ہین۔ اس مہم میں بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ گزشتہ ماہ اسوسی ایشن کی مہم کے مطابق جئے پور میں دو شادیاں انجام پائیں اور جمعہ کی شام ریاض میں ان ہی دو نوجوانون عرفان خاں اور نعیم خاں کی استقبالیہ تقریب منعقد کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے بھی شرکت کی۔
نثار خاں بھارو کے استقبالیہ کلمات کے راجستھان کمیونٹی ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے سفیر ہند کے ہاتھون اسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خاں کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف مین ایک ستائشی مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس تقریب مین سفارتکار معین اختر کے علاوہ مختلف سماجی تنظیمون کے اراکین، سعودی اور انڈین کمیونٹی کے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت۔