این آر آئی

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض میں “آرٹ اکسپو 2024” کا انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف

بچوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو تلاش کرنا اور انھیں ابھارنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض نے “ART EXPO 2024” کا انعقاد عمل مین لایا۔ جس مین کے جی سکشن کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

 

اس آرٹ شو کا موضوع “حیرت انگیز ہندوستان اور شاندار سعودی عرب” دیا گیا تھا۔ اس آرٹ اکسپو کا افتتاح معروف بزنس مین ڈاکٹر اشرف علی نے کیا۔ اس موقع پر چیرمین المینا، پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز پرواسی بھارتیہ ایوارڈی شہاب کوٹوکا اور نعیم عبدالقیوم بھی موجود تھے۔

 

اس قابل دید نمائش میں طلباء کی بنائی پینٹنگس مین ہندوستان اور سعودی عرب کے ثقافتی ورثہ کو پیش کیا گیا۔ یہ نمائش طلباء، ٹیچرز اور اولیائے طلباء کی کاوشون کا نتیجہ تھا، جو کے جی ہیڈمسٹرس ریحانہ امجد نگرانی میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button