تلنگانہ

تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت _ پولیس کی ٹیم ہماچل بھیجنے چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری کا ڈی جی پی کو مکتوب 

حیدرآباد 11/ اکتوبر (پریس نوٹ) چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری نے ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک مکتوب تحریر کیا کہ نلگنڈہ کی ساکن عرشیہ انجم دختر اشرف اللہ خان کی مشتبہ موت کے معاملے میں تحقیقات کے لیے پولیس عہدیداروں کی ایک سینئر ٹیم کو ہماچل پردیش بھیجے تاکہ اس معاملے کی تحقیقات اور تفصیل رپورٹ پیش کریں

 

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے ڈی جی پی آفس کے عہدیدار ایس ونود کمار ، ایڈیشنل ایس پی ویمن سیفٹی ونگ کو کمیشن کے دفتر سے رجوع ہونے پر انہیں کیس کا ریکارڈ پیش کیا گیا تاکہ ٹیم اس معاملے کی جانچ کرسکیں چئیرمن ریاستی اقلیتی کمیشن طارق انصاری نے تحقیقات کے ثیم کو مقرر کرنے پر ریاستی ڈی جی پی سے کا شکریہ ادا کیا اور اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button