تلنگانہ

بغیر کسی کوچنگ کے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والی حمیرابیگم کو سپرٹنڈنٹ محابس نواب شیوا کمار گوڑ کی مبارکباد

حیدرآباد۔13؍ اکٹوبر(پریس نوٹ)حیدرآباد کے سعیدآباد سے تعلق رکھنے والے مرحوم محمد خلیل احمد اور حلیمہ بیگم کی دختر حمیرا بیگم نے بغیر کسی کوچنگ کے پہلی کوشش میں ڈی ایس سی۔ 2024 میں سیکنڈری گریڈ ٹیچر کی ملازمت حاصل کی۔ واضح رہے کہ غریب خاندان کی 21 سالہ لڑکی نے والد کے انتقال کے بعد ٹیوشنس پڑھاتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ملازمت کے حصول کے لئے سخت محنت ومشقت کے ساتھ ڈی ایس سی کی تیاری کی۔ ان کی اس کوشش میں چنچل گوڑہ سنٹرل جیل، حیدرآباد کے سپرنٹینڈنٹ(ایس پی)نواب شیوا کمار گوڑ نے ’سیو دی گرل چائیلڈ‘ تنظیم کی جانب سے بھرپور تعاون کیا اور رہنمائی کی جس کی وجہ سے حمیرا نے ڈی ایس سی۔2024 میں حیدرآباد میں36 واں رینک حاصل کیا اور سیکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی( اردو میڈیم کے طور پر ملازمت حاصلکرلی۔ حمیرا نے سپرنٹنڈنٹ محابس نواب شیوا کمار گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نواب شیوا کمار گوڑ نے حمیرا بیگم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور زرین مشوروں سے نوازا۔ اس دوران ڈاکٹر ساجد معراج، ایڈوکیٹ و گورنمنٹ ٹیچر‘ محمد احمد علی جیل وارڈر، چنچل گوڑہ سنٹرل جیل، سمینہ بازمول اڈوکیٹ ہائی کورٹ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button