انٹر نیشنل

“السویدی پارک 2024” – رنگارنگ ہندوستانی پروگرامس کے ساتھ شاندار افتتاح

ریاض ۔ کے این واصف 

ریاض کا سالانہ ایونٹ “السویدی پارک 2024” کا شاندار پیمانے پر ریاض کے السویدی علاقہ میں افتتاح عمل میں آیا۔ اس رنگارنگ فسٹیول کا آغاز ۹ روزہ ہندوستانی پروگرامس کے ساتھ عمل مین آیا۔ ایک وسیع و عریض میدان میں منعقد اس فسٹیول میں ۹ روز تک ہندوستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ 49 دنوں تک جاری رہنے والے اس فسٹیول میں ہندوستان کے معروف موسیقار و گلوکار ہمیش ریشمہ، سیلیکامبلی پاٹل اور Rapper رمی بٹائی مدعو کئے گئے ہیں۔

 

ہندوستانی پروگرامس 21 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ جس کے بعد فلپائن، انڈونیشیا، پاکستان، یمن، سوڈان، شام، بنگلہ دیش اور مصر کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرین گے۔ ان سارے پروگرامز میں عوام کے لئے داخلہ مفت رکھا گیاہے۔ بچوں کی تفریح کے خصوصی کارنیول، اسٹیج پروگرامز اور کھیل کے میدان رکھے گئے ہیں۔ اس سالانہ تفریحی فسٹیول مین سعودی مین مقیم غیر ملکی اپنے وطن کا کلچر، کھان پان

 

پہناوے، کھیل کود، گیت سنگیت، رقص و موسیقی، لوکل اور انٹرنیشنل DJ وغیرہ سے اپنے پورے خاندان کے ساتھ مفت لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button