انٹرٹینمنٹ

معروف سنگر محمد وکیل کو “پرنس آف غزل” ایوارڈ سے نوازا گیا 

ریاض ۔ کے این واصف 

بین الاقوامی سطح پر معروف غزل فنکار محمد وکیل کو “جئے پور آئڈیلز” کی جانب سے ایک رنگارنگ تقریب مین پرنس آف غزل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس پروقار تقریب میں پدم شری استاد احمد حسین، استاد محمد حسین، موسیقار آنند راج آنند جی، توشی شارب، مامے خاں، نوراج ھنس، رانی چندرا وغیرہ شریک تھے۔

 

وکیل کو ملک۔ اور بیرون ملک کئی ایوارڈز حاصل ہوچکے ہین۔ وکیل نے اپنے صحافتی بیان مین پرنس آف غزل ایوارڈ کے لئے ونیت جین جی کا شکریہ ادا کیا۔ محمد وکیل “سارے گاما سیزن ون” کے ونر ہیں۔ محمد وکیل نے مشہور فنکاروں جیسے جگجیت سنگھ، پنکج ادھاس، اجئے چکرورتی، انوپ جھلوٹا، متھالی اور بھوپندر وغیرہ کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

محمد وکیل خلیجی ممالک خصوصاُ سعودی عرب مین بے حد مقبول ہین۔ وہ یہان اکثر اپنے پروگرامز پیش کرتے رہتے ہین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button