تلنگانہ

تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیرمین شیواسینا ریڈی کا دورہ کھمم

تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیرمین شیواسینا ریڈی نے کھمم میں سی ایم کرکٹ کپ کے سلسلے میں اپنے دورے کے دوران کھلاڑیوں کے مسائل سنے اور ان کے مطالبات کو نوٹ کیا۔ اس موقع پر کھمم ضلع اسپورٹس آفیسر سونیل ریڈی اور کرکٹ کوچ عبد المتین کی قیادت میں کھلاڑیوں، بشمول لڑکے اور لڑکیوں نے کھمم کلکٹر مذمل خان اور چیرمین شیواسینا ریڈی سے ملاقات کی۔ کھلاڑیوں نے ان سے درخواست کی کہ کھمم میں کرکٹ کے لیے پانچ ایکڑ اراضی مختص کی جائے تاکہ کرکٹ کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

 

کھلاڑیوں نے بتایا کہ کھمم میں کرکٹ کی کوچنگ ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی برابر اہمیت دی جا رہی ہے، اور یہاں کرکٹ کے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹس بھی منعقد ہوتے ہیں۔ لیکن اب تک کسی بھی حکومت نے کرکٹ کے لیے مناسب جگہ فراہم نہیں کی ہے۔ کھلاڑیوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے شیواسینا ریڈی سے اپیل کی کہ کھمم میں کرکٹ کے لیے 5 ایکڑ پع ایک وسیع میدان فراہم کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو بہتر مواقع مل سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button