جنرل نیوز
باغ جہاں آرا کی معروف شخصیت و رکن جماعت اسلامی ہند جناب محمد عبدالغفور صاحب کا انتقال

یدرآباد ۔ 18؍اکتوبر۔ (راست) باغ جہاں آرا کی معروف بزرگ شخصیت و رکن جماعت اسلامی ہند، ملک پیٹ جناب محمد عبدالغفور صاحب ولد جناب محمد مسکین صاحب مرحوم زمیندار موضع چاندخاں گوڑہ منڈل منچال کا18؍ اکتوبر بروز جمعہ بوقت فجر ، بعمر 76 سال انتقال ہوگیا۔
نماز جنازہ مسجد حضرت اجالے شاہ سعیدآباد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ تدفین سلطان دائرہ عقب مسجد معراج کرماگوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹیوں کے علاوہ فرزندان جناب محمد عبدالودود ، جناب محمد مجیب الاعلیٰ سینئر صحافی، مولانا مفتی حافظ طیب عبدالسلام قاسمی،
جناب احسان عبدالملک شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9912482274پر حاصل کرسکتے ہیں۔