سڑک حادثہ میں جاں بحق مولوی سید معین الدین علی کے افراد خاندان سے سابق ریاستی وزیر پی اجے کمار کی ملاقات

کھمم۔ سڑک حادثے میں جاں بحق مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز کے افراد خاندان سے سابق ریاستی وزیر پی اجے کمار نے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔ مرحوم کے ارکان خاندان کی دو لاکھ روپیے کی مالی امداد کی گئی۔
جاریہ ماہ کے 13 تاریخ کو جامع مسجد کھمم کے امام و خطیب مولوی سید معین الدین علی حیدرآباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کرکے کھمم واپسی کے دوران سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ کھمم کے سابقہ رکن اسمبلی و سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے مرحوم مولوی سید معین الدین علی کے مکان واقع قصبہ بازار کھمم پہنچ کر بیواہ اور افراد خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے تسلی دی۔ اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نےصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے جامع مسجد کھمم کے امام و خطیب مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز صاحب کا اچانک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونا ہم سب کے لئے تکلیف دہ ہے مرحوم خاموش طبیعت اور ملنسار شخصیت تھی
خاموشی کے ساتھ مسجد کی خدمت کے علاوہ فلاحی رفاہی اور سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے مرحوم کے دو دختران کو ایک لاکھ روپے نقد دیے۔ پی اجے کمار نے مرحوم کے افراد خاندان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر کھمم ضلع بی آر ایس پارٹی اقلیتی صدر محمد تاج الدین بی آر ایس پارٹی قائدین بھابھی نجم الدین شمش الدین کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کھمم سٹی صدر پی ناگا راجو بھی موجود تھے