آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ انڈر 16 کا 4 تا 5 نومبر حیدرآباد میں انعقاد 2 نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر۔ سید عبد الحی قادری کا بیان

حیدرآباد 24/ اکتوبر (پریس نوٹ) آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کی جانب سے سابقہ صدر جمہوریہ ہند و میزائل میان کی یاد میں آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ انڈر 16 برائے اسکولی طلباء کے لئے آئیندہ ماہ کی 4نومبر اور 5نومبر حیدرآباد کے مختلف گروانڈ پر منعقدہ ہوگا
جناب سید عبدالحی قادری چیف انجینئر و سکریٹری سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ انڈر 16 کے لئے حصہ لینے کے لئے سرکاری و خانگی اسکول و کرکٹ اکیڈمی ، انفرادی کھلاڑی جنکی تاریخ پیدائیش یکم جنوری 2009 کے بعد ہوئی ہے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل ہیں 2نومبر تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کا ڈرا 3 نومبر کو عمل میں لایا جائے گا اس ٹورنامنٹ کے وینر اور رننر ٹیموں کو نقد معقول انعامی رقم کے علاوہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو” بوائے آف دی میاچ” بوائے آف ٹورنامنٹ” "بیسٹ باؤلر” "بیسٹ بیٹسمین” کے اعزازات سے نوازا جائے گا جناب سید عبدالحی قادری چیف انجینئر نے بتایا کہ بیرون ریاست و اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قیام وطعام کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی
تمام ٹیمیں 8 میچوں میں کھیل پائے گئ میاچ لیگ کم ناک آؤٹ کے طریقہ کار اور 20-20فارمیٹ اوور س پر ہونگے فائنل مقابلہ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم سٹی کالج حیدرآباد پر کھیلا جائےگا ٹورنامنٹ میں داخلہ فرسٹ کم فرسٹ کی اساس پر ہوگا مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر
8500212306
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا
apjedu2001.com وئیب سائٹ پر ربط ملاحظہ کرسکتے ہیں