نرمل میں اردو اساتذہ کی ارجمند علی چیرمین ضلعی لائبرریز سے نمائندگی و تہنیتی تقریب کا اہتمام

نرمل(27اکٹوبر) اردو اساتذہ کا ایک وفد جناب انصاراحمد ساحل کی قیادت میں جناب سید ارجمند علی نو نامزد چیرمین ضلعی لائبرریز نرمل سے مرکزی کتب خانہ واقع بھاگیہ نگر میں انکے چیمبر میں ملاقات کی اور صدرنشین ضلعی لائبرریز کے باوقار عہدہ پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ایک یاداشت سید ارجمند علی کو پیش کی گئی جسمیں یہ مطالبہ کیا گیا کہ سنٹرل لائبریری نرمل میں مسابقتی امتحانات جیسے گروپ 1،گروپ 2،ڈی یس سی اور پولیس کانسٹیبل کی تیاری کیلئے اردو میڈیم امیدواروں کیلئے مطالعاتی مواد(اسٹیڈی میٹیریل )اردو زبان میں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں
تاکہ اردومیڈیم طلباء و طالبات بھی مسابقتی امتحانات میں نمایاں مظاہرہ کریں اور دیگر قوموں کے شانہ بہ شانہ چلیں۔جناب انصار احمد ساحل نے تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سید ارجمند علی ہردلعزیز اور جواں سال کانگریس قائد ہیں،وہ بلا مذہب و ملت ہر طبقہ میں کافی مقبول ہیں۔انکی سماجی ،فلاحی، رفاہی اور تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مسٹر ساحل نے کہا کہ ارجمند علی نوجوان دلوں کی دھڑکن ہے اور غریبوں کے مسیحا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارجمند علی اپنے دور صدارت میں ضلعی سطح پر لائبرریز کو ایک تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دیں گے اور اس شعبے میں ایک نیا انقلاب برپا کریں گے۔مہمان خصوصی جناب سید ارجمند علی نے اپنےسلسلہ خطاب میں کہا کہ وہ اپنے عہدہ سے انصاف کریں گے اور شعبے لائبرریز میں جو خامیاں ہیں اسے دور کرتے ہوئے انکی اصلاح کرنے کے مثبت اقدامات کریں گے۔مسٹر ارجمند علی نے انصار احمد ساحل سماجی کارکن کی نمائندگی پر سنٹرل لائبریری نرمل میں اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے مطالعاتی مواد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔
اس موقع پر اردو اساتذہ کی جانب سے سید ارجمند علی کو چیرمین ضلعی لائبرریز اور جناب محمد عبدلہادی چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی سارنگا پور کی نامزدگی اور چارج لینے پر پر گلپوشی و شالپوشی و پھو لوں کا گلدستے کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور انھیں پرخلوص مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس تقریب میں اساتذہ مسرز شیخ نبی،محمد رفیق،محمد خلیل احمد، محمد عبدلمبین، محمد رضوان احمد کے علاوہ خواجہ منور احمدبھی موجود تھے۔