جنرل نیوز
حضرت سیدشاہ جعفر صادق حسینی سیف اللہ کا ۵۵وان سالانہ عرس شریف

نمائندہ اردو لیکس
نبیرہ اکبر حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ و خلف حضرت سیدنا فقیر پاشاہ صاحب حضرت سید شاہ جعفر صادق حسینی القادری کا ۵۵وان عرس شریف بمقام درگاہ حضرت فقیر پاشاہ، بستی نبی کریم باقر نگر نزد عید گاہ میر عالم تاڑبن حسب ذیل نظام العمل منعقد ہوگا۔
29 ربیع الثانی 1446 مطابق 2 نومبر 2024 بروز ہفتہ بعد عصر صندل مبارک عیدگاہ سے درگاہ شریف۔ بعد مغرب ختم قرآن و محفل سماع۔ 3نومبر بروز اتوار بعد مغرب قصیدۂ بردہ شریف۔ بعد عشاء محفل سماع۔ 4نومبر بروز پیر صبح 10 تا 11 بجے ختم قرآن شریف۔ 11 تا 2 بجے محفل سماع منعقد ہوگی۔