تلنگانہ

نظام آباد میں تبلیغی جماعت کا 19 تا 21/جنوری سہ روزہ عظیم الشان اجتماع.

مجلسی قائدین وفد کی میونسپل کمشنر سے ملاقات کے ذریعے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے نمائندگی

نظام آباد میں تبلیغی جماعت کا 19 تا 21/جنوری سہ روزہ عظیم الشان اجتماع.

مجلسی قائدین وفد کی میونسپل کمشنر سے ملاقات کے ذریعے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے نمائندگی.

نظام آباد. 1/نومبر (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کا ایک وفد ٹاون صدر شکیل احمد فاضل اور ڈپٹی میئر ادریس خان کی صدارت میں مجلسی کارپوریٹرس و کواپشن ممبرز نے آج مونسپل کمشنر سے ملاقات کے ذریعے انھیں بتایا کہ 19 تا 21 /جنوری 2025 کو میدک و نظام آباد مشترکہ اضلاع کا سی آر پی گراونڈ میں تبلیغی جماعت کا سہ روزہ عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے. ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل اور ڈپٹی میئر ادریس خان نے مونسپل کمشنر کو بتایا کہ اس عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہونے والے اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے. اس خصوص میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جے سی پی مشین کے ذریعے گراونڈ کی صاف صفائی اور ہموار و مسطح کرنے کیلئے گریلول اسٹون ڈسٹ کا استعمال. سی سی پیچس. وضو خانوں اور بیت-الخلا کے لیے عارضی واٹر پائپ لائنز کی فٹنگ. ٹریکٹر ٹینکر کے ذریعے پانی کی سپلائی. مونسپل سینٹری اسٹاف سے جے سی پی و ٹریکٹر بلیڈ کے ذریعے گراونڈ. گراونڈ کے بیرونی علاقے اور راستوں پر موجود جنگلی جھاڑیوں کی صفائی. تین دنوں تک اجتماع گاہ اور گراونڈ میں مونسپل سلیپنگ ورکرس کے ذریعے صاف صفائی کے نظم کی برقراری. علاوہ ازیں اجتماع گاہ و اجتماع گاہ کو جوڑنے والے راستوں پر ایل ای ڈی لائٹنگ لگانے جلد از جلد گریلول. اسٹون ڈسٹ. سی سی پیچس. اور عارضی پائپ لائنوں تنصیب اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اسپیشل فنڈز کی منظوری سے ٹنڈر لگاکر جلد از جلد کاموں کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا. مجلس کی کامیاب و موثر نمائندگی پر نظام آباد میونسپل کمشنر کی ہدایت پر مونسپل انجنئیر مرلی. ڈی ای مشتاق احمد خان.. اے ای سلمان احمد. سینٹری انسپکٹر سریکانت و دیگر بلدی عملہ نے مجلسی قائدین و اجتماع کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ اجتماع گاہ کے گراؤنڈ کا دورہ کرتے ہوئے درکار کاموں کا جائزہ لیا. بعد ازاں مونسپل کمشنر نے مجلسی قائدین وفد و اجتماع انتظامیہ کمیٹی کو اجتماع کی کامیابی کیلئے ہر درکار سہولیات کی فراہمی و ممکن تعاون کا تیقن دیا. اس موقع پر معتمد مجلس شہباز احمد. تمام مجلسی کارپوریٹرس و کواپشن ممبرز کے علاوہ اجتماع انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران و اراکین کمیٹی عبدالملک بابر. ستار احمد. محمد سمیر احمد انجنئیر. محمد عقیل احمد. و دیگر موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button