ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کا پہلا کانوکیشن حکومت ہند سےمنظور شدہ ڈپلوما اِن پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ کی تکمیل کرنے والے طالبات میں اسنادات کی تقسیم

حیدرآباد ۔یکم نومبر ۔پریس ریلیز۔موجودہ دور میں تعلیم کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچرس کی تربیت کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سےقائم کردہ ادارہ ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کے ڈپلوما اِن پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا پہلا بیاچ مکمل ہوگیا ہے، یہ ڈپلوما کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اورآل انڈیا اَرلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن نئی دہلی سے منظور شدہ ہے ۔اس سلسلہ میں تلنگانہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریس کے، کے ایل وی پرسادس ایڈیٹوریم میں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے وائس چیرپرسن محترمہ نزہت صوفی خان صاحبہ نے پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ ڈپلوما کورس مکمل کرنے والے 107 طالبات میں اسنادات تقسیم کئے اور اس پروگرام کے پہلے بیاچ کی تکمیل پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے طالبات کو مبارکباد پیش کی۔نزہت صوفی خان صاحبہ نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری کلاس کے بچوں کو پڑھانا ٹیچرس کے لئے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔بچوں کو بہتر تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لئے ٹیچر اور طلباء کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ہونا ضروری ہے ۔ طلباء کے لئے ٹیچرس رول ماڈل ہوتے ہیں لہذا ٹیچرس کو چاہیے کہ وہ اپنے قول اور عمل کے ذریعہ طلباء کے لئے بہترین رول ماڈل بننے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر کے لئے ہےٹیچرس کو بھی چاہیے کہ وہ وقت اور حالات کے چیلنجس کو پورا کرنے کے لئے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں ۔ محترمہ مبین رفعت صاحبہ سابق ڈائرکٹر اکنامکس اینڈ فینانس اڈمنسٹریٹیواسٹاف کالج اف انڈیا نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کیں۔ محترمہ مبین رفعت صاحبہ نے ٹیچر ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کیں ۔ اُنہوں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی کاوشوں کو کافی سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیچرس قوم کے معمار ہوتے ہیں اور قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ بچو ں کو پڑھانے کے دوران صبر و تحمل اور محبت و پیار کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم دینا نبی کریم ﷺ کی مبارک سنت ہے ۔واضح رہے کہ ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کو قائم کرنے کا اصل مقصد اکیسویں صدی کے ماہرین تعلیم کو بااختیار بنانا ہے تاکہ سماج میں مثبت تبدیلی آئے۔ایم ایس ٹیچرٹریننگ اکیڈیمی کا الحاق جواہر لعل نہرو نیشنل یوتھ سینٹر، کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، اور آل انڈیا اَرلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن نئی دہلی سے ہے ۔ پروگرام میں ایم ایس کریٹیو اسکول کے ڈین سید افروز بانو صاحبہ اور ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کے مینجر شمع صاحبہ کے علاوہ دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی ۔پروگرام کے اختتام سے قبل ٹیچر ٹریننگ کورس کو ڈیزائن کرنے اور کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر اسٹاف کو مومنٹوز پیش کئے گئے ۔
ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے ڈائرکٹر شمع صاحبہ نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ پروگرام کے دوران اسنادات حاصل کرنے والی طالبات نے کلاس روم میں پڑھانے کا تمثیلی مظاہرہ بھی پیش کیا ہے ۔ اسنادات کی تقسیم کےاس پروگرام میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کئی سینئر اسٹاف نے بھی شرکت کی ہے ۔