جنرل نیوز

حمیدہ کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے لئے 7.5 لاکھ فنڈ منظور انتظامی کمیٹی مسجد حمیدہ نظام آباد کا محمد علی شبیر سے اظہار تشکر

نظام آباد۔2/ نومبر (اردو لیکس)ریاستی حکومت کے مشیر جناب محمد علی شبیر نے آج شہر نظام آباد کے محلہ ہاشمی کالونی میں واقع مسجد حمیدہ کے لیے وقف شدہ اراضی پر کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے لیے جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی توجہ دہانی پر 7.5 لاکھ روپے کی اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کی منظوری کے احکامات انتظامی کمیٹی کے حوالے کیا اس موقع پر انہوں نے انتظامی کمیٹی کے وفد سے مختلف امور ملی مسائل نوجوانوں کے اخلاقی بگاڑ کو دور کرنے کے لئے مساجد کی اہمیت اور مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صدر انتظامی کمیٹی مسجد حمیدہع محمد عبد الحمید ،محمد فیاض الدین اسلم معتمد و صدر سنئیر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی ،محمد منیر احمد ،محمد وزیر ایوب کے علاوہ سنئیر کانگریس قائد جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ جناب محمد علی شبیر نے انتخابات کے موقع پر مسجد حمیدہ کے لیے وقف شدہ اراضی پر کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے لیے ممکنہ مدد کرنے کا تیقن دیا تھا جبکہ شہر نظام آباد میں قبل ازیں مسجد نور ،مسجد رشیدیہ،مسجد عرفات کو فی کس 5 لاکھ روپے اور جامع مسجد اپارٹمنٹ کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے ،عید گاہ مدینہ کے لئے 5 لاکھ روپے اور شہر کے قدیم ادارہ انجمن اسلامیہ کمیونٹی ہال کے لیے 25 لاکھ روپے اور الشفاء ہاسپٹل کے لیے 25 لاکھ روپے آلات کی فراہمی کے لئے اردو میڈیم مدارس دھاروگلی ہائی اسکول،ںظام کالونی اسکول اور دھرم پوری کے لئے 40 لاکھ روپئے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے منظور کئے گئے یہ پہلا موقع ہے کے جناب محمد علی شبیر کی حرکیاتی قیادت میں نظام آباد میں پہلی مرتبہ اقلیتی اداروں اور مساجد کے زیر انتظام اراضیات پر تعمیرآتی کاموں کے لئے اس قدر خطیر رقومات اسمبلی حلقہ نظام آباد کے لیے مختص کئے گئے خصوصی فنڈ کے ذریعہ فنڈ منظور کئے گئے جبکہ اقلیتی علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کےلیے فنڈز کی اجرائ عمل میں لائی گئی جناب محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی کے باعث شہر نظام آباد میں دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جارہی شہریان نظام آباد نے جناب محمد علی شبیر کی ترقیآتی کاموں کے لئے غیر معمولی دلچسپی اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کی ستائش کی ہے۔انتظامی کمیٹی مسجد حمیدہ نے کمیٹی اور اہلیان محلہ کی جانب سے جناب محمد علی شبیر سے فنڈ کی منظوری عمل میں لانے پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button