انٹر نیشنل

انڈین ایمبیسی میں سفارت کاروں کی بیگمات کے درمیان پکوان کا مقابلہ – جج سنجے ٹھاکر

ریاض ۔ کے این واصف

“پرواسی پریچئے 2024” کے پروگرامس میں “پکوان کا مقابلہ” کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس مقابلہ میں سفارت خانہ ہند ریاض کے سفارتکاروں کی بیگمات نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی سطح پر معروف ہندوستانی شیف سنجے ٹھاکر نے جج کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سنجئے ٹھاکر نے کہا ہندوستانی ڈیشیسس دنیا بھر میں مشہور ہین اور دنیا کے ہر ملک مین آپ کو معیاری قسم کی انڈین رسٹوررنٹ ضرور ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ صرف مذیدار ڈش بنا دینا کافی نہیں۔ ڈش کی پیش کش (Presentation) بھی اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے۔

 

اس مقابلے میں 16 خواتین نے حصہ لیا۔ جن میں مسز سربھی ترپاٹھی نے پہلا مقام حاصل کیا۔ دوسرا مقام مسز بندو ڈوگرا اور سدھا رحمان نے شیئر کیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن پر مسز نینا مینا رہیں۔ انعام یافتگان کو سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کے ہاتھون صداقت نامے پیش کئے گئے۔ اور دیگر خواتین کو مقالہ میں حصہ لینے کا صداقت نامہ دیاگیا۔

 

آخر میں سنجئے ٹھاکر نے کچھ ڈشین بنانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ساجن نے پکوان مقابلے کے دوران کامنٹری کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button