این آر آئی

“پرواسی پریچئے 2024” کا اختتام ۔ سفارت خانہ ہند کی جانب سے معاونین کی تہنیت

ریاض ۔ کے این واصف

پرواسی پریچئے 2024 اپنی پوری رعنائیان و خوش خرامیان بکھیر کر اختتام پذیر ہوا۔ ایک ہفتہ طویل اس رنگا رنگ پروگرام کے کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے مین سفارت خانہ ہند، آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض، پروگرام کوآرڈینیٹرز اور ہندوستان کی مختلف ریاستون سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی کاوشیں شامل رہیں۔

 

اختتامی دن پر سفارت خانے ہند ریاض نے اپنے معاونین کو ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کے ہاتھون اسٹیرنگ کمیٹی چیرمین محمد ضیغم خاں، کمیٹی کے اراکین اور کوآڈینیٹرز کو یادگاری مومنٹوز پیش کئے۔  سردار ولبھ بھائی پٹیل سے منسوب “راشٹریہ ایکتا دیوس” کی مناسبت سے محترمہ فراح تزین (IISR)نے سردار پٹیل پر ایک لکچر پیش کیا۔ ایمبیسی کی جانب سے انھیں بھی تہنیت پیش کی گئی۔

 

پرواسی پریچئے پروگرام کے اسپانسرز میں MASAH Specialized Construction Company, لولو ہائپرمارکٹ، نسٹو ہائپر مارکٹ، الکبیر فوڈز، کوئلہ رسٹورنٹ، الماس رسٹورنٹ، کیلیکٹ لائو رسٹورنٹ، اسٹیرنگ کمیٹی شامل تھے۔ پہلا پرواسی پریچئے پچھلے سال منعقد کیاگیا تھا۔ اس کی کامیابی اورمقبولیت کے پیش نظر اس کو سالانہ فیچر کردیا گیا۔ یہ پروگرام نہ صرف انڈین کمیونٹی کے لئے ایک بھرپور تفریحی پروگرام ہے بلکہ ملک کے

 

فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں کا مظاہرہ کرنے کے لئے اسٹیج فراہم کرتا ہے۔ فاسٹ سکریٹری دنیش سیتھیا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button