مولانا عبدالباسط انورصاحب کی اہلیہ محترمہ سپرد لحد

حیدرآباد ۔ مولانا عبدالباسط انورصاحب مرحوم سابق امیر جماعت اسلامی ہند آندھراپردیش ( متحدہ) واُڑیسہ ساکن بی بی بازار چوراہا میر جملہ تالاب کٹہ ( روبرو وکٹوریہ ہوٹل ) کی اہلیہ محترمہ خورشید آراء بیگم صاحبہ المعروف نشاط انور صاحبہ کا بہ عمر 67 سال 3- نومبر 2024 ء اتوار مطابق 30 – ربیع الثانی 1446ھ کو انتقال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز عشا جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی گئی۔
تدفین قبرستان احاطہ دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی انتقال کی اطلاع ملنے پر مولانا محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا پردیش نے مرحومہ کے فرزند سے اظہار تعزیت کیا نماز جنازہ میں جناب خالد مبشرالظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ‘ مولانا حامد محمد خان سابق امیر حلقہ تلنگانہ ‘ جناب محمد اظہر الدین معاون امیر حلقہ تلنگانہ ‘ جناب ایم این بیگ زاہد سکریٹری تلنگانہ ‘ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد سکریٹریری براۓ رابطہ عامہ جماعت اسلامی حیدرآباد ‘ پروفیسر عبدالمجید ‘ ڈاکٹر محمد معراج(جامعتہ البنات ) ‘ جناب سید عبدالباسط شکیل ( ھُدیٰ بکڈپو) ‘ جناب اعظم بیگ ( جامعة الصالحات ) ‘ جناب عبدالمجید ( نظام آباد) ‘ جناب آصف محی الدین پرنسپل جامعہ دارالہدیٰ ‘ مولانا محمد وسیم الحق قاسمی ندوی ‘ مولانا عبدالرؤف حسنی ‘ جناب بشیر احمد ‘ جناب محمد نجم الدین فاروقی المعروف ظفر فاروقی ‘ جناب محمد نصراللہ خان صحافی ‘ جناب منظوراحمد
جناب محمد حُسام الدین ریاض ‘مولانا حافظ وقاری محمد عبدالباری کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران ‘ متفقین ودیگر معززین نے شرکت کی ـ پسماندگان میں ایک فرزند جناب سید عبدالودود معتصم لائف ٹریننگ کاؤنسلر اور 2 دختران شامل ہیں مزید تفصیلات کے لئے فون 9848580151 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے