ایجوکیشن

گورنمنٹ سٹی بوائز ہائی اسکول لاڈ بازار کی طالبہ عرفانہ فاطمہ کو ضلع سطح کے مقابلے میں پہلا مقام

حیدرآباد کے علاقہ نندی مسلی گوڑہ، کشن باغ میں واقع گورنمنٹ سٹی بوائز ہائی اسکول، لاڈ بازار کی جماعت نہم کی انگریزی میڈیم کی طالبہ عرفانہ فاطمہ کو پوسٹر میلہ مقابلہ میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس محترمہ شہناز سلطانہ، محترمہ سیدہ اسرا فاطمہ اور اسکول کے دیگر عملے کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

 

یہ مقابلہ نوپروتنگا ہائی اسکول میں منعقد ہوا، جس میں سرکاری، امدادی اور خانگی انتظامیہ کے 83 اسکولوں نے *ایڈولیسنٹ ایجوکیشن آگاہی برائے ایچ آئی وی / ایڈز کے موضوع پر حصہ لیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button