جنرل نیوز

دارالعلوم سعیدیہ نظام آباد کے ذمہ داران کا مسجد عمر میں آو نماز جنازہ سیکھیں پروگرام سے خطاب

اپنے حصہ کی روشنی جلاتے رہیں جہالت کے اندھیرے ازخود چھٹ جائیں گے 

دارالعلوم سعیدیہ نظام آباد کے ذمہ داران کا مسجد عمر میں آو نماز جنازہ سیکھیں پروگرام سے خطاب 

نظام آباد 4/ نومبر (اردو لیکس)آؤ نماز جنازہ سیکھیں پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد نے ذمہ داران کو مبارکباددیتے ہوے جملہ اہلیان محلہ کی ستائش کی اور کہا کہ اس پروگرام کو شہر نظام آباد کی مختلف مساجد میں منعقد کرتے ہوئے یہ شعور بیدار کرایا جاے گا کہ دین کی ضروریات سے مکاتب کے بچوں اسکول وکالج کے نوجوانوں اور محلہ کے بڑے بزرگ افراد کو واقف کرایا جاے گا نماز جنازہ ہر مسلمان کی ایک عام دینی ضرورت ہے جس کے اہم اہم مسائل سے واقفیت ہونا ضروری ہے تاکہ کسی بھی میت کے اس آخری عمل کو مسنون طریقہ پر ادا کیا جاے نیز نماز جنازہ پر وارد اجر وثواب کو حاصل کیا جاسکے اس موقع پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے مفتی عبد الماجد قاسمی ناظم تعلیمات دارالعلوم سعیدیہ نے کہا کہ شہر میں مختلف محلہ جات کے نوجوانوں اور طلباء وطالبات کو دین وعلم دین سے جوڑے رکھنے کے لئے دارالعلوم سعیدیہ مختلف دینی پروگرام اور مختصر مفید کوئز پروگرام کو منعقد کرتا چلا آرہا ہے بلکہ دارالعلوم سعیدیہ کسی چہار دیواری کانام نہیں بلکہ یہ ایک تحریک ہے جس کے ضمن میں ایک دینی انقلاب کا منصوبہ پایا جاتا ہے اسی کی ایک مثال گذشتہ دنوں میں گرمائ تعلیم سیرت النبی کوئز اور عقائد اسلام کوئز مقابلے دینی مکاتب کا قیام ہمارے سامنے موجود ہیں اسی سلسلہ کی ایک کڑی جس کو رفتہ رفتہ آگے بڑھایا جاے گا اور اپنے حصہ کی روشنی جلاکر جہالت اور مختلف پیدا ہونے والے فتنوں کی ظلمات وتاریکیوں کو ختم کیا جاے گا نمازجنازہ کی فضیلت واحکامات کو پیش کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم مسلمانوں میں بہت بے فکری وبے اعتنائی پائ جاتی ہے بہت سارے مسلمان نماز جنازہ کے طریقے دعاؤں اور اہم مسائل سے ناواقف ہیں جس کے لئے یہ تعارفی پروگرام منعقد کرکے سوال وجواب کی شکل میں نماز جنازہ کوئز یاددلانے کا اہتمام کیا جارہا ہے الحمدللہ کافی تعدادِ میں مسجد عمر مسجد خالد بن ولید مسجد علی مرتضیٰ مسجد پولیس لائن کے نوجوانوں اور عام مصلیان مسجد نے اس کوئز پروگرام کو سراہتے ہوئے استفادہ کے لئے اپنے نام لکھواے ہیں اس موقع پر مولانا ابرار قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی حافظ فرقان مولانا ساجد خان مفتی الیاس حافظ طاہر ودیگر علماء حفاظ وائمہ مساجد کے علاوہ مساجد کمیٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button