جنرل نیوز

ایم یل سی گریجویٹ زمرہ کے تحت مجوزہ انتخابات میں ووٹرز سے ناموں کی شمولیت کی اپیل 

ایم یل سی گریجویٹ زمرہ کے تحت مجوزہ انتخابات میں ووٹرز سے ناموں کی شمولیت کی اپیل

6/نومبر آخری تاریخ گریجویٹ گھریلوں خواتین بھی اپنے نام شامل کرائیں سید نجیب علی ایڈوکیٹ کا بیان

 

نظام آباد 4/نومبر (اردو لیکس)

جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر قائد کانگرس نے اپنے ایک صحافتی بیان میں تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد ، عادل آباد ،کریم نگر ، میدک کے تمام گریجویٹس سے ایپل کی کہ وہ قانوں ساز کونسل کے گریجویٹ زمرہ کے تحت مجوزہ انتخابات کے سلسلے میں بحثیت ووٹر اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ 6سال کی معیاد کے لئے اس گریجویٹ نشت کے لئے انتخابات میں ہم اپنے پسندیدہ نمائندہ کوایوان قانون ساز میں اپنے مسائل کی ترجمانی کے لئے روانہ کرسکتے ہیں اگرچیکہ ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کا کام جاری ہے لیکن بالخصوص مسلم گریجویٹس ناموں کے اندارج کے لئے غفلت اور سستی کا شکار نظرآرہے ہیں آج ہرگھر میں کم ازکم دو تا 4 گریجویٹس موجود ہیں لیکن فہرست میں ان کے نام شامل نہیں ہے یہ انتخابات بھی نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 6/ نومبر آخری تاریخ مقرر ہے صرف دو یوم کا وقفہ ہے ایسے گریجویٹس جنہوں نے 2021سے قبل گریجویشن کی تکمیل کی ہے وہ بحثیت ووٹر اہل ہیں انہیں اپنے گریجویشن ڈگری ، ادھار کارڈ، الیکشن کارڈ،اور ایک عدد فوٹوز کے ساتھ پہنچ کر اپنے ناموں کو درج کرانا ہے بالخصوص تمام ہی گھریلو خواتین جنہوں نے ڈگری کی مکمل کی ہیں ان سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے ناموں کی شمولیت کو یقینی بنائیں تمام ہی نوجوانوں ین جی اوز اور دینی جماعتوں کے ذمہ داروں سے بھی اپیل ہے کہ ان( 4) اضلاع میں خصوصی طورپر توجہ دہانی کے ذریعہ گریجویشن کو بحثیت ووٹر شامل کرنے کو یقینی بنائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button