جنرل نیوز

مرزا یاسین بیگ کا انسانیت و ہمدردی کا مظاہرہ پولیس کی جانب سے زبردست ستائش

مدہول کے تالاب میں خودکشی کے لیے کودنے والے ایم سائیناتھ کی بچائی جان

بھینسہ 5/نومبر ( اردو لیکس) گذشتہ دو روز قبل کوبیر منڈل کے موضع نگوا کا متوطن ایم سائیناتھ گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام اپناتے ہوئے خودکشی کے غرض سے مدہول کے تالاب میں کود گیا اور مقام واقعہ میں موجود افراد تماشائی بنے دیکھتے رہے لیکن مدہول کے مرزا یاسین بیگ ہائی ٹیک ٹی وی رپورٹر نے ہمت اور بہادری کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے اس پُرآشوب و پُرفتن دور میں انسانیت و ہمدردی کا پیغام دیکر ڈوبتے ہوئے ایم سائیناتھ کی جان بچاکر تالاب کے پانی سے باہر نکالا جس پر مدہول پولیس نے مرزا یاسین بیگ کے اس اقدام کی زبردست ستائش کرتے ہوئے مدہول پولیس اسٹیشن میں شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور اس قابل ستائش اقدام کے علاوہ بہادری و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسان کی جان بچانے پر مبارکباد پیش کی مدہول اطراف و اکناف میں مرزا یاسین بیگ کے اس اقدام کی مختلف گوشوں سے زبردست ستائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button