جنرل نیوز

گریجویشن ایم ایل سی فہرست رائے دہندگان میں ناموں میں شمولیت کی دوبارہ سہولت 

ریاستی چیف الکٹرول آفیسر سے اقلیتی نمائندہ وفد کی ملاقات۔اُردو میں الیکشن کمیشن کے تشہیری مواد کی اشاعت کی ہدایت

نظام آباد:6/نومبر(محمد یوسف الدین خان) ریاستی الیکشن کمیشن نے گریجویٹ یم یل سی کیلئے جاری فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے 6/نومبر آخری تاریخ مقرر کئے جانے کے سلسلہ میں وضاحت کی ہے کہ ڈرافٹ عبوری فہرست کی اجرائی کے بعد 23/نومبر سے اعتراضات اور ناموں کی عدم شمولیت پر دوبارہ فارم 18 کے ذریعہ ناموں کی شمولیت عمل میں لائی جائے گی۔ آج چیف الیکٹرول آفیسر سی سدرشن ریڈی آئی اے ایس سے ایک تین رکینی وفد جو جناب محمد عبدالعزیز صدر ریاستی یم پی جے، سینئر قائد کانگریس جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ، محمد عبدالوحید خان سابق ڈائرکٹر مالیاتی کارپوریشن پر مشتمل تھا۔

 

الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے گریجویٹ ووٹرس کو اندراج کے سلسلہ میں ہونے والی فنی دشواریوں سے واقف کرایا اور 6/تاریخ کو توسیع کرتے ہوئے عدم اندراج شدہ گریجویٹس کو مزید موقع فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر الیکٹرول آفیسر نے وضاحت کی کہ 6/نومبر کے بعد ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ 23/نومبر کو اس ڈرافٹ نوٹیفکیشن کے بعد اعتراضات اور ادعاجاء ت قبول کئے جائیں گے اور دوبارہ وہ تمام اہل رائے دہندگان جن کے ناموں کی شمولیت عمل میں نہیں لائی گئی۔ دوبارہ فارم 18 پر کرتے ہوئے آن لائن یا انرولمنٹ دفاتر پر اپنے ناموں کو 19/ڈسمبر 2024ء تک اندراج کراسکتے ہیں۔ اس طرح 30/ڈسمبر کو فائنل ڈرافٹ نوٹیفکیشن حتمی فہرست رائے دہندگان کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

جناب محمد عبدالعزیز صدر ریاستی ایم پی جے، جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے تمام گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ اپنے ناموں کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ چیف الیکٹرول آفیسر سی سدرشن ریڈی نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یم یل سی نشست کیلئے فہرست رائے دہندگان اور جملہ تشہیری مواد کو فوری اثر کے ساتھ اُردو زبان میں بھی شائع کریں۔ جناب محمد عبدالعزیز صدر ریاستی یم پی جے، جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ، محمد عبدالوحید سابق ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سدی پیٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے شائع شدہ مواد کی اُردو زبان میں طباعت اور تشہیر نہ کئے جانے کی شکایت کی

 

جس کا فوری نوٹ لیتے ہوئے انہوں نے ڈپٹی کمشنر الیکشن کمیشن اور اسٹاف کو ہدایت دی کہ فوری پوسٹرس، ہینڈ بلز کی اُردو میں اشاعت عمل میں لاتے ہوئے تمام دفاتر کو روانہ کریں اور اُردو میں بھی تشہیر کریں۔ انہوں نے کہاکہ اندرون دو یوم اُردو زبان میں بھی تشہیری مواد شائع کیاجائے گا اور کام 4اضلاع میدک، نظام آباد، عادل آباد اور کریم نگر ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ کے تحت (12) موجودہ اور 4متحدہ اضلاع کے تمام دفاتر کو عوامی مقامات کو روانہ کیاجائے گا اور تشہیر کا انتظام کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button