گریجویٹ ایم یل سی باشعور طبقہ کا ترجمان ہوتا ہے‘قانون ساز کونسل کے انتخابات بھی اہمیت کے حامل
آن لائن رجسٹریشن مراکز کا معائنہ۔نظام آباد کے مسلم قائدین کا بیان

گریجویٹ ایم یل سی باشعور طبقہ کا ترجمان ہوتا ہے‘قانون ساز کونسل کے انتخابات بھی اہمیت کے حامل
آن لائن رجسٹریشن مراکز کا معائنہ۔نظام آباد کے مسلم قائدین کا بیان
نظام آباد:6/نومبر(اردو لیکس) گریجویٹ ووٹر رجسٹریشن نہایت اہمیت کا حامل ہے، گریجویٹ ایم یل سی باشعور تعلیم یافتہ طبقہ کا ترجمان ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد عبدالعزیز صدر ریاستی یم پی جے تلنگانہ نے آج یم یل سی ووٹرس رجسٹریشن کے آخری دن نظام آباد میں ایم زیڈ آن لائن سنٹر پہنچ کر کیا جہاں گریجویٹس کے ووٹر رجسٹریشن کا انتظام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے 4متحدہ اضلاع میدک، کریم نگر، نظام آباد، عادل آباد کے تحت گریجویٹ ایم یل سی کی نشست کیلئے بہت جلد انتخابات کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
ان اضلاع میں کثیر تعداد میں مسلمان مرد و خواتین گریجویٹس کی تعداد موجود ہے لیکن گریجویٹ ووٹر کی حیثیت سے اُنہوں نے مرتب کی جانے والی فہرست میں اپنے نام رجسٹر کرانے کے سلسلہ میں اب تک سستی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے جبکہ یہ یم یل سی گریجویٹ کے تحت ہونے والے انتخابات بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بالخصوص گھریلو خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ناموں کا اندراج عمل میں لائیں۔ 23/نومبرکے بعد ایک مرتبہ ڈرافٹ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد مزید گریجویٹس کو 19/ڈسمبر تک موقع حاصل رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے پسند کے امیدوار کو قانون ساز کونسل روانہ کریں گے۔ ان 4اضلاع میں کم از کم تین لاکھ تک مسلم رائے دہندگان گریجویٹس موجود ہے جن کی شمولیت ضروری ہے۔ اس موقع پر جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ موجودہ 12اضلاع سابق کے 4اضلاع کے لئے یم یل سی گریجویٹ نشست کیلئے 6سال کی معیاد کیلئے ایم یل سی کا انتخاب عمل میں لایاجاتا ہے۔ ایسے نوجوان جنہوں نے اوپن یونیورسٹی، مولانا آزاد، فاصلاتی کورسیز یا کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے نومبر2021ء سے قبل کے گریجویٹ ہوں انہیں ووٹر کی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے تمام فلاحی اداروں دینی جماعتوں کے ذمہ داروں ین جی اوز سے اس کام کو جاری رکھنے اور 23/نومبر کے بعد مزید ان ناموں کے اندراج کیلئے ملنے والی مہلت سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔ مولانا کریم الدین کمال صدر ملت ویلفر سوسائٹی نے بالخصوص گھریلو خواتین سے دلچسپی لیتے ہوئے گریجویٹ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کی اپیل کی تاکہ متحدہ طاقت کے ساتھ ایوان قانون ساز کونسل میں ہم اپنے نمائندہ کومنتخب کرکے روانہ کرسکیں جو ہماری آواز بنیں۔
ا س موقع پر زونل صدرقومی تنظیم محمد سمیر احمد کے علاوہ سید فرحت علی، سید ظہیر، یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد ، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، ڈاکٹر اخترسابق نوڈا ڈائرکٹر، محمد فیروز خان ایڈیٹر نظام آباد ایکسپریس، محمد علیم الدین ایڈیٹر تبصرہ اور عمائدین شہر بھی موجود تھے۔