سید غازی الدین سکنڈری گریڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ-۲بہادر پورہ منڈل حیدرآباد کو قومی شکشک کرمچاری مہا سنگ بھارت کی جانب سے نیشنل اُردو ایوارڈ

حیدرآباد 6- نومبر ( اردو لیکس ) غالب اکیڈمی دہلی میں 3- نومبر 2024ء کو ایک شاندار و پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ، قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے اس منعقدہ تقریب میں سید غازی الدین SGT گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ کنٹہ-۲بہادر پورہ منڈل، حیدرآباد کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس شاندار تقریب کی صدارت قومی صدر واصل علی گجر صاحب کے صدارت میں انجام پائی ، نائب صدر ابراہیم مہتاب صاحب نے بہترین خطاب کیا ، مہاراشٹر صدر عابد خان حمید خان صاحب کی نگرانی میں یہ تقریب انجام پائی ، ملک بھر سے آئے ہوئے سو سے زائد اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سید غازی الدین صاحب نے اپنے شکریہ کے ساتھ ساتھ سب کی حوصلہ افزائی کی ، ان کے حلقہ احباب میں اس ایوارڈ کے لئے مبارک بادی کا سلسلہ جاری ہے ، سبھی نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔