فور اسٹار میڈیا کے زیر اہتمام نظام آباد میں 9/نومبر کو عظیم الشان کل ہند مشاعرہ.

فور اسٹار میڈیا کے زیر اہتمام
نظام آباد میں 9/نومبر کو عظیم الشان کل ہند مشاعرہ.
تہنیتی تقریب میں انجنئیرینگ. میڈیکل فری سیٹ حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کو اعزازات سے نوازا جائے گا. متعلقہ طلباء سے ربط پیدا کرنے کی خواہش.
نظام آباد. 7/نومبر (اردو لیکس) فور اسٹار میڈیا کے زیر اہتمام 9/نومبر بروز ہفتہ شام ٹھیک 9 بجے شہر کے جماعت خانہ گراونڈ کھوجہ کالونی میں شاعر مشرق علامہ اقبال و امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش اور یوم تعلیم و یوم اردو کے موقع پر ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ منعقد ہونے جارہا ہے. نظام آباد سے کثیر الاشاعت روز نامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز کے ایڈیٹر اشفاق احمد خان پاپا کی صدارت اور معروف شاعر ارشاد انجم کی نظامت میں منعقدہ اس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کے موقع پر مہمان خصوصی تلنگانہ میں 4 فیصد مسلم ریزرویشن کے روح رواں. محرک و علمبردار تلنگانہ ریاستی مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر و تلنگانہ ریاستی صدر کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں فور اسٹار میڈیا کی جانب سے انجنئیرینگ و میڈیکل کالجوں کے فری سیٹ حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اعزازات سے نوازا جائے گا.
اس موقع پر منتظمین مشاعرہ و فور اسٹار میڈیا کے ذمہ داران محمد نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی. محمد غوث ایڈیٹر محور. ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا. محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی نے ایسے تمام طلباء و طالبات جنھوں نے اپنے تعلیمی قابلیت کے ذریعے انجنئیرینگ و میڈیکل میں فری سیٹ حاصل کی ہوں منتظمین مشاعرہ و فور اسٹار میڈیا کے ذمہ داران محمد نعیم قمر عوام ٹی وی. 8919755002- محمد غوث ایڈیٹر محور. 9440085343- ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر. 9440755000 – محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی – 9553521111 – سے ربط پیدا کرتے ہوئے اپنا نام درج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.