جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی ضلع جگتیال کے زیر انتظام مسلم نوجوانوں کیلئےایک روزہ ورکشاپ

خانہ پور 6/نومبر۔ مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی ضلع جگتیال کے زیر انتظام مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور ارتدای فتنوں سے آگاہی کیلے 9/نومبر تا 10/نومبر ایک روزہ تفھیم ختم نبوت ورکشاپ بمقام بسم اللّٰہ مسجد مٹ پلی ضلع جگتیال میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس ورکشاپ کے پوسٹر س کی رسم اجرا کی تقریب مفتی سید اطہر الدین مظاہری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ خانہ پور کی صدارت میں مستقر خانہ پور کے مدینہ مسجد میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر مفتی سید اطہر الدین مظاہری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ خانہ پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 

آپ حضرات کے علم میں یہ بات ضرور ہوگی کہ سوشل میڈیا کے اس مصررف ترین دور میں ایک اہم مسئلہ جو مسلم معاشرہ کیلے ناسور کی حیثیت اختیار کرچکا ہے وہ امت کاباطل فتنے اور گمراہ فرقوں کیلے نوال پر ثابت ہوتا ہے آے دن گمراہ فرقوں کی بہتات اور امت مسلمہ کا اس سے متاثر ہوجانا ایک ایسا مسئلہ ہے جو فکر مندی ۔ذی شعور مسلمان کو چین سے سونے نہیں دیتا ایسے ذمہ دار امتی ہونے کابنیادی تقاضا یہ ہے کہ آگے بڑھ کرصراط مستقیم سے گمراہ ہونے والوں کو راہ راستے پر لانے اورانکو سمجھا نے میں کوی کسر باقی نہ رکھا جاے انہیں فکروں کے ساتھ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ آندھرا پردیش کی ہدایت پر ایک روزہ تفھیم ختم نبوت ورکشاپ 9/نومبر بروز ہفتہ کی عصر سے 10/نومبر بروز اتوار کی عشاء تک بمقام بسم االلہ مسجد مٹ پلی ضلع جگتیال میں رکھا گیا ہے جسمیں اپنے اپنے فن کے ماہر علماء کرام کے علاوہ مولانا محمد ارشد القاسمی سکریٹری تحفظ ختم نبوت تلنگانہ آندھرا اور عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھراپردیش کے مختلف گمراہ

 

کن ایمان سوز فتنوں کے خلاف خصوصی تربیتی بیانات ہونگے ۔مفتی سید اطہر الدین مظاہری صدر تحفظ ختم نبوت شاخ خانہ پور نے تمام عاشقان رسول سے مذکورہ تمام تربیتی بیانات میں خصوصی طور پر شرکت کی خواہش کی اس موقع پر حافظ حبیب خان صاحب ۔ شبیر پاشاہ کونسلر ۔خورشید خان ۔اسحاق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button