چیئرمین میناریٹی کمیشن طارق انصاری نے جگتیال کے ڈاکٹر وی آر کے فارمیسی کالج کا دورہ کیا

جناب طارق انصاری چیئرمین مائناریٹیز کمیشن تلنگانہ، نے جگتیال کا خصوصی دورہ کیا اور ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی میں شرکت کی۔ اس اہم موقع پر میر کاظم علی ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی جگتیال، صدر مائناریٹیز رائٹس فورم تلنگانہ اور سابق صدر مسلم سنٹرل کمیٹی جگتیال نے جناب طارق انصاری کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔
جناب طارق انصاری نے اس موقع پر شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے جگتیال میں ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی کے نئے ادارے کے قیام کو سراہا اور جناب ڈاکٹر محمد شاہ عالم ، چیئرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد، کو اس کامیاب اقدام پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ تعلیمی میدان میں اقلیتی طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرے گا اور ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تقریب میں موجود معززین اور مقامی عمائدین نے بھی طارق انصاری کی آمد کو جگتیال کے لیے ایک اعزاز قرار دیا اور ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی کی خدمات کو سراہا۔