تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد ماہ جنوری میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کے انتظامات کا حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کیا معائنہ 

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد ماہ جنوری میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کے انتظامات کا حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کیا معائنہ 

بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عہدیداروں کو دی ہدایت

 

نظام آباد:9/نومبر (اردو لیکس ) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقہ سارنگپور نزد بودھن روڈ کے وسیع و عریض علاقہ میں ماہ جنوری 2025ء میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کے انعقاد کے پیش نظر اس مقام کا حکومتی مشیر مسٹر محمد علی شبیر نے بلدیہ کمشنر مسٹر دلیپ کمار، نوڈا چیرمین کیشو وینو، ریونیو اور ایریگیشن عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ریاست تلنگانہ و مہاراشٹرا سے تقریباً 2لاکھ مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

 

جس کے پیش نظر بنیادی ضروری سہولتوں کی فراہمی اور اراضی کو مسطح کرنے، پانی کی سربراہی، بیت الخلاء و برقی کی سربراہی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی طرف عہدیداروں کو توجہہ دلائی گئی۔

 

اس موقع پر تبلیغی اجتماع کے ذمہ داران محمد عقیل، نصرت محمد خان، عبدالملک بابر، عبدالستار خان، محمد نذیر خان، سید قدیر ریٹائرڈ مجسٹریٹ،کانگریس قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ، جاوید اکرم، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، سابقہ کارپوریٹر محمد مجاہد خان،عبدالقیوم قلعہ، شیخ ظفر، محمد سمیع الدین، محمد سمیر احمد، عبود بن حمدان، کریم الدین کمال و دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button