550 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی کا عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام

نارائن پیٹ: 09 نومبر ( نامہ نگار) کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی ؒ کے سالانہ 550 واں عرس شریف کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ 07 نومبر بروز جمعرات کو عرس کے آغاز پر احاطہ درگاہ میں بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سید شاہ کلیم اللّٰہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف نے کی جبکہ نگرانی مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ بعد نماز عصر خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں رسم پرچم کشائی جلالی انجام دی گی۔ اس موقع پر رسم پرچم کشائی بدست حضرت سید شاہ بابر اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھ شریف ودیگر علماء مشائخ کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔ بعد ازاں افتتاح کمپیوٹر لیاب بدست حضرت سید شاہ اشرف رضا حسینی سجادہ نشین بارگاہ قطب رائچو کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ اور بلند دروازہ خانقاہ قتالیہ کا افتتاح بھی علماء و مشائخ کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر پیر سید نصیر الدین چشتی’ پیر سید ولی الدین چشتی اجمیر شریف ، سید عبدالرزاق شاہ قادری محبوب نگر، سید صادق پیر حسینی، سید چندا حسینی گوگی ،سید سعادت اللہ حسینی مکارم، سید محبوب قادری سید دستگیر حسینی کے علاوہ علماء ومشائخ موجود تھے ۔ بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں جلسہ عظمت اولیاء و دستار بندی حفاظ اکرام مدرسہ دارلعلوم اشرفیہ کولم پلی منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین منعمی سجادہ نشین بارگاہ منعمیہ پٹنہ بہار ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید عبد الرزاق شاہ قادری محبوب نگر اور پیر سید نصیر الدین چشتی’ پیر سید ولی الدین چشتی اجمیر شریف کے ہاتھوں حافظ محمد یوسف پٹیل اور حافظ محمد زبیر کی دستاربندی کی گئی۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے زیر تعلیم طلباء کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء کرام کی عظمت کو بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے محبوب بندوں سے نفرت وہ بغض انسان کو شیطان بنادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے۔انہوں نے اولیاء اللہ کی عظمت کو تفصیلی بیان کیا۔ اس موقع پر مولانا سعادت علی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین منعمی سجادہ نشین بارگاہ منعمیہ پٹنہ بہار کے ہاتھوں رسم اجرائی کتاب حسینی زیدی سادات کا سفر کربلا تا کولم پلی انجام دی گئی ۔ جلسہ کی نظامت سید فرقان علی نقشبندی نظامی نے انجام دی۔ 8 نومبر بروز جمعہ بعد نماز فجر جلوس صندل خانقاہ قتالیہ سے نکالا گیا۔جو درگاہ شریف میں پہنچا۔ رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی نے انجام دی۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوئی. عرس تقاریب کے دوران مہمان مشائخین سید فیض پاشاہ حسینی برادر سجادہ گوگی شریف’ سید شاہ ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ’ سید عبدالرزاق شاہ قادری محبوب نگر’ کے علاوہ دیگر علماء مشائخین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل سماع کے اختتام پر ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تمام علماء ومشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ 9 نومبر بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں لائے گے۔ 550 واں سالانہ عرس شریف میں گجرات’ بمبئی’ کلیان’ بھیونڈی’ پونے’ سولہ پور’ گلبرگہ’ رائچور’ گوگی شریف’ نارائن پیٹ’ تانڈور’ محبوب نگر’ یادگیر’ حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات سے مریدین معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کی۔ 550 واں عرس قتالیہ کولم پلی کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے ذمہ داران محمد شفیع چاند’ سید دستگیر حسینی ‘ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘محمد جعفر تاج’اسلم اشرفی’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس’ ڈاکٹر تبریز حسین تاج’ فضل احمد’ سید عارف قادری، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔